Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں مقیم زبیر حسن سید او رڈاکٹر سعدیہ اظفر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

  استقبا لیہ تقریب میں عمائدینِ شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی
جاوید اقبال ۔ ریاض
 انجینیئر سید جلیل حسن کے صاحبزادے زبیر حسن سید اور ڈاکٹر اظفر کی صاحبزادی ڈاکٹر سعدیہ اظفرگزشتہ ہفتے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ اس موقع کی مناسبت سے ڈاکٹر اظفر نے ایک مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں استقبالیہ دیا جس میں پاکستانی اور سعودی عمائدین   کی  بڑی تعداد شریک ہوئی۔ سفارتخانہ پاکستان سے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ڈاکٹر بلال احمد ، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف ، ایرو نیول اتاشی گروپ کیپٹن ارشد مختار اور کمرشل اتاشی ڈاکٹر عامر حسین بھی مدعوئین میں شامل تھے۔ دولہا کے والد انجینیئر جلیل حسن نے تقریب کے آغاز میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث اور قرآنی تعلیمات کی روشنی میں نکاح کی حرمت پر روشنی ڈالی اور میاں بیوی کے خوشگوار تعلقات کی اہمیت کی وضاحت کی ۔ انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کامیاب بنانے کیلئے نوبیاہتا جوڑے کو نصیحتوں سے نوازا۔معروف سعودی اہلکار عبداللہ دفتر دار نے سید جلیل حسن سے اپنے دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے  کہاکہ انکا بیٹا زبیر سید ایک باکردار اور نیک سیرت نوجوان ہے۔ انہوں نے بھی نوبیاہتا جوڑے کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انجینیئر حامد میاں نے دینی نقطہ نظر سے نکاح کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والوں کیلئے رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے ۔ تقریب کے آخر میں مولانا عبدالمالک مجاہد نے احادیث مبارکہ کی روشنی میں مرد و عورت کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی برکات کی وضاحت کی اور اجتماعی دعا کرائی۔
مزید پڑھیں:- - - -کاشف کمال یونیورسٹی آف فیصل آباد میں سینئرلائبریرین تعینات

شیئر: