احباب پاکستان نے ڈی آئی خان میں خودکش حملے کی مذمت کر دی
انتخابات سے قبل یہ کھیل تشویشناک ہے، پرامن انتخابات کیلئے دعاﺅں کی اپیل
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی) احباب مکہ پاکستانی گروپ اور جمعیت علما ئے اسلام نے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں خود کش حملے کی مذمت کر دی۔ حملے کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی امیدوار اکرام اللہ خان گنڈاپور اور ان کے ڈرائیور جاں بحق جبکہ ان کے محافظ زخمی ہوگئے ۔ احباب مکہ نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ اکرم درانی پر بھی حملہ کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل دشمنوں کا یہ خطرناک کھیل بہت ہی تشویشناک صورت حال پیدا کررہا ہے۔ تمام کمیونٹی ملک میں پر امن انتخابات کے لیے دعا گو ہے۔ مذمت کرنے والوں اور دعائیں کرنے والوں میں محمد سعد اعوان ' نواز فاروقی ' حافظ عدیل پیرزادہ ' زاہد شریف ' مولانا عمران اسلام ' انجینیر احمد کمال ' ثقیب قدیر " راجہ پرویز احمد ' محمد احمد ننھا ' ملک اللہ بخش کلیار ' سمیر صغیر ناز "جمعیت علماءاسلام کے غلام رسول مینگل ' عنایت اللہ خدرانی " حافظ ابوبکر سندھی " ابراھیم قلندرانی "حافظ غلام قادر مردوی اور دےگر شامل ہیں ۔