Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غوطہ خور سعودی لڑکیوں نے مشرقی ساحل کی صفائی کرڈالی

دمام.... مشرقی ریجن کے ساحلی مقامات پر سمندری حیاتیات بچانے کیلئے سعودی خواتین نے "محیطات عائشہ" کے نام سے غوطہ خور خواتین کی پہلی ٹیم تشکیل دیدی۔ اس میں 30سعودی لڑکیاں شامل ہیں۔ انہوں نے غوطہ خوری اور سمندر کی تہ سے فضلہ جات جمع کر کے لانے کی تربیت بھی حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے بیگ ، تھیلیاں ، بوتلیں اور انواع و اقسام کی دیگر ناکارہ اشیاء سمندر کی تہ سے نکال کر ساحل پر پہنچائیں۔ اس ٹیم کی قیادت عائشہ الحجاج نے کی۔ انہیں نہ تیرنا آتا تھا اور نہ غوطہ خوری کا تجربہ تھا۔ انہوں نے چیلنج کے طور پر یہ سب کچھ نہ صرف سیکھا بلکہ ہم وطن خواتین کو اپنے ساتھ شامل کر کے سمندر کی تہ سے کچرا جمع کرنے کی تربیت بھی حاصل کی۔ 

شیئر: