Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روانڈا اور ہند کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط

نئی دہلی۔۔۔وزیر اعظم نریندر موری 3افریقی ممالک کے دورے کے تحت پیر کو روانڈا پہنچے۔ مودی مشرقی افریقی ممالک کا دورہ کرنے والے پہلے وزیر اعظم بن گئے۔ وزیر اعظم کا طیارہ شام کو کیگالی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اترا جہاں ان کا ریڈ کار پیٹ استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی اور روانڈا کے صدر نے ملاقات میں باہمی دلچسپی وعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کئی اہم سمجھوتوں پر دستخط کئے۔مشترکہ بیان میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میں روانڈا دورے پر آنیوالے ہندوستان کا پہلا وزیر اعظم ہوں۔ صدرنے خودایئر پور ٹ پہنچ کراستقبال کیا جو ہندوستان کیلئے باعث فخر ہے۔  ہندوستان کیلئے اقتصادی ترقی کے سفر میں روانڈا کے ساتھ کھڑا رہنا اعزازکی بات ہے۔مودی نے کہا کہ روانڈا میں ایک اعلیٰ سطحی کمیشن کا قیام جلد عمل میں آئیگاجو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے علاوہ پاسپورٹ، ویزا اور قونصلر خدمات انجام دیگا۔وزیر اعظم روانڈا میں 2روز قیام کرینگے ۔وزیر اعظم دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مودی روانڈا کے صدر پال کاگام کے ساتھ دوطرفہ اجلاس کرینگے اس کے علاوہ نمائندہ وفدکی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہوگا۔ مودی وہاں ہندوستانی نژاد باشندوںسے بھی ملاقات کرینگے ۔روانڈا کے صدر پال کاگامے کو سماجی اسکیم میں مدد کے طور پر 200گائیں وہیں سے خرید کر پیش کرینگے۔وزیر اعظم مودی 24جولائی کو یوگنڈا جائیں گے اور وہاں سے جوہانسبرگ میں منعقدہونیوالی 10ویں بریکس کانفرنس میں شرکت کرینگے جہاں بین الاقوامی امن وامان اور تحفظ سمیت کئی اہم امور پر بات چیت ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی : آٹو رکشے کے کرائے میں 30فیصد اضافہ

شیئر: