مکہ کے 3محلوں میں سیکیورٹی آپریشن، 189 غیر قانونی تارکین گرفتار
مکہ مکرمہ .... مقدس شہر کی پولیس نے اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کیلئے صبح سویرے سیکیورٹی آپریشن کیا۔ مختلف اداروں کے نمائندہ اہلکار شریک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق کارروائی آدھی رات کے بعد کی گئی، صبح سویرے تک جاری رہی۔ الغسالہ، شاہراہ الحج اور المعابدہ محلوں میں آپریشن کئے گئے۔189غیر قانونی تارکین پکڑے گئے۔ انہیں الشمیسی ترحیل مرکز پہنچا دیا گیا۔ ان عمارتوں کے نمبر نوٹ کرلئے گئے جہاں یہ غیر قانونی تارکین سکونت پذیر تھے۔ بجلی کے کنکشن کاٹ دیئے گئے اور عمارتوں کے مالکان کو باز پرس کیلئے طلب کرلیا گیا۔