Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک کروڑ سے زائد خواتین ووٹ سے محروم

  کراچی... عام انتخابات میں ایک کروڑ سے زائد خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکیں گی۔ الیکشن کمیشن مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں فرق ختم نہ کرسکا ۔80 لاکھ خواتین کے شناختی کارڈز بھی نہیں بن سکے ۔2013 کے عام انتخابات میں مرد اور خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں ایک کروڑ 9لاکھ 95 ہزار 142 کا فرق تھا۔ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات میں یہ فرق ایک کروڑ 24 لاکھ تک ہوگا۔سب سے زیادہ صنفی فرق پنجاب میں 66 لاکھ 87 ہزار116، سندھ میں 24 لاکھ 82 ہزار 444، خیبر پختونخوا میں 20 لاکھ 95 ہزار 363، بلوچستان میں6 لاکھ 72 ہزار 966، فاٹا میں 5 لاکھ 5 ہزار 650 اور اسلام آباد میں 49 ہزار578 ہے۔دریں اثناء عام انتخابات میں10 لاکھ سرکاری ملازمین حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے۔ صرف کراچی میں حق رائے دہی استعمال نہ کرسکنے والے سرکاری ملازمین کی تعداد 65 سے 70 ہزار ہوگی۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین انتخابی ڈیوٹی پر ہونگے ان کے لئے اپنے حلقے میں ووٹ ڈا لنا ممکن نہیں ہوگا۔ 
مزید پڑھیں:نتائج شام 7بجے کے بعد آئیں گے

شیئر: