جعلی ڈگریوں پر کام کرنیوالے 712انجینیئرز پکڑے گئے
ریاض.... پبلک پراسیکیوشن نے مملکت میں جعلی ڈگریوں پر کام کرنے والے 712انجینیئرز پر جعلسازی کی فرد جرم عائد کر دی۔ باخبر ذرائع نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ ملزمان کئی عرب ملکوں سے جعلی اسناد حاصل کئے ہوئے تھے ان میں سے بعض معروف ترین جامعات سے فرضی ڈگریاں جاری کرائے ہوئے تھے۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ ان کی ڈگریاں جعلی تھیں۔ پبلک پراسیکیوٹر نے انہیں 3سال قید اور 3لاکھ ریال تک جرمانہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔