Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گائے اسمگلنگ کی اجازت نہیں دینگے، یوگی

لکھنؤ۔۔۔۔ملک میں بڑھتے ہوئے موب لنچنگ کے واقعات پر یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ ہجومی تشدد کو طول دیا جارہاہے۔ ٹی وی انٹرویومیں وزیر اعلیٰ یوپی نے  ہجومی تشدد کے واقعات پر تنقید کرتے ہوئے ریاست میں کسی بھی حال میں گائے کی اسمگلنگ یا گئو کشی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ان کے دور اقتدار میں شہریوں اور گائے دونوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ دوسری جانب جھارکھنڈ کے رانچی میں آر ایس ایس کے رہنما اندریش کمار نے کہا کہ اگر لوگ بیف کھانا چھوڑ دیں تو موب لنچنگ کے واقعات ختم ہوسکتے ہیں۔ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے ہجومی قتل کے واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھیڑ کو من مانی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ اس کے باوجود مختلف ریاستوں میں بھیڑ کے ہاتھوں قتل کی واردات کا سلسلہ جاری ہے۔ مرکزی حکومت نے تمام ریاستی وزرائے اعلیٰ پر اس کی ذمہ داری عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔
مزید پڑھیں:- - - -حیدرآباد:ٹرک مالکان کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری

شیئر: