Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھیونڈی میں 3منزلہ عمارت منہدم،ایک خاتون ہلاک

ممبئی۔۔۔۔ممبئی سے متصل بھیونڈی میں 3منزلہ عمارت منہدم ہوگئی جس میں ایک خاتون ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور این ڈی آر ایف اور فائربریگیڈ کی 4ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے ہوئے 4افراد کو نکالاجبکہ 25سالہ خیرالنساء کی موت ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق یہ بلڈنگ 7سال قبل تعمیر کی گئی تھی۔ کل عمارت کی ایک دیوار گرنے کے بعد مکینوں سے عمارت خالی کرالی گئی تھی۔ گزشتہ سال اس عمار ت کے خستہ حالی کو دیکھتے ہوئے مکینوں کو نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا ۔اس کے باوجود لوگ اس میں قیام پذیر تھے۔علاقے کے رکن اسمبلی ایکناتھ شندے نے کہا کہ عمارت کی تعمیر ناقص مواد استعمال کرنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔انہوں نے بلڈر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔شندے نے کہا کہ ریاستی حکومت سے جلد اجازت لیکر کلسٹر ڈیولپمنٹ کے ذریعے عمارت از سرنو تعمیر کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - -میرٹھ : کار پل سے نیچے گرگئی، کونسلر ہلاک

شیئر: