Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برکس‘‘کا سربراہ اجلاس شروع

ماسکو۔۔۔ 5ابھرتے اقتصادیات کے حامل ممالک کی تنظیم ’برکس‘ کا سربراہ اجلاس آج سے جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ میں شروع ہوگیا۔عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق اس تنظیم کے رکن ملکوں میں برازیل،روس،ہند،چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ روس کے صدر ولادیمیر پوٹین ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کی شرکت یقینی ہے۔اس 3روزہ سمٹ کے ساتھ ساتھ میں شریک لیڈروں کی آپس میں اور میزبان صدر سیرل رامافوسا کے درمیان ملاقاتوں کا بھی پروگرام ہے۔جوہانسبرگ میں ترکی اور روسی صدور کی ملاقات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
 

شیئر: