پولنگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے 4ووٹر جاں بحق
راولپنڈی.. عام انتخابات میں پولنگ کے دوران4 ووٹر اور الیکشن ڈیوٹی پر مامور سابق حوالدر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے62 میں ایک شخص ریاض ووٹ پول کرنے کے بعدپولنگ ا سٹیشن سے باہر نکلتے ہی عارضہ قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جاملا ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58گوجرخان کے پولنگ اسٹیشن نمبر227پر پاک فوج کے ہمرا ہ ڈیوٹی پرتعینا ت سابق حولدار شبیر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ۔ عمرکوٹ میں قومی اسمبلی کے پولنگ ا سٹیش پر ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد 70 سالہ شخص پولنگ سٹیشن سے باہر نکل ر ہا تھا ک دل کا دورہ پڑگیا ۔تشویشناک حالت میں طبی امداد کےلئے اسپتال لےجایا جارہا تھا کہ راستے میںدم توڑگیا۔اوکاڑہ میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 184میں ایک ووٹر ظفر اقبال حرکت قلب بندہونے سے خالق حقیقی سے جا ملا ۔رحیم یار خان صادق آباد اسٹیڈیم روڈ پر پولنگ اسٹیشن پر ایک ووٹر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا۔