کراچی میں بھی تحریک انصاف کی برتری
جمعرات 26 جولائی 2018 3:00
کراچی ... کراچی میں بھی تحریک انصاف بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ قومی اسمبلی کی کراچی کی 21 نشستوں میں سے 12 پر تحریک انصاف کو سبقت حاصل ہے ۔ ایم کیو ایم پاکستان 6 اور پیپلز پارٹی کو3 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال بھی اپنی نشست نہیں جیت سکے۔ ا یم کیو ایم پاکستان کے اسامہ قادری آگے ہیں ۔ این اے 247 میں تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی آگے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار فاروق ستار پیچھے ہیں۔این اے245 میں تحریک انصاف کے عامر لیاقت حسین آگے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار فاروق ستار دوسرے نمبر پر ہیں۔ تحریک انصاف کے علی زیدی بھی جیت رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بھی برتری حاصل ہے۔