Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر ایک ہزار ریال جرمانہ

ریاض .... مجلس شوریٰ کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹریفک قانون میں 28ترامیم کی گئی ہیں۔ شرعی قانونی سلامتی امور اور حقوق کو مدنظر رکھ کر ترامیم کی گئیں۔ شوریٰ کی امن کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر1000 ریال، ایمرجنسی سروس والی گاڑیوں کے تعاقب پر 1000ریال، ممنوعہ مقامات پر مسافروں کو لیجانے پر 500ریال اور ٹرکوں نیز ہیوی مشینری والی گاڑیوں کے شہروں میں داخل ہونے پر 1000ریال جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔ لائسنس ضبط ہونے پر گاڑی چلانے پر بھی 1000ریال جرمانہ ہوگا۔ سرکاری کارواں کو ترجیحی بنیادوںپر گزرنے میں رکاوٹ پیدا کرنے کا جرمانہ بھی 1000ریال ہوگا۔ خلاف ورزی کے جرمانے کم کردیئے گئے اور جرمانے کی انتہائی حد بھی منسوخ کردی گئی۔
 

شیئر: