لکھنؤ: شکچھا متروں نے سرمنڈواکر احتجاج کیا
جمعرات 26 جولائی 2018 3:00
لکھنؤ۔۔۔شکچھا متروں کی جانب سے ایکوگارڈن پارک میں دھرنا دینے والوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ۔ سیکڑوں خواتین اور مرد وںنے ریاست کی یوگی حکومت کیخلا ف سر کے بال منڈواکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اپنے وعدے بھول گئے اور آج تک ہم لوگوں سے ملاقات نہیں کی۔اسی وجہ سے ہم خواتین سرمنڈواکر یہ پیغام دینا چاہتی ہیں کہ خواتین کیخلاف ہونیوالی ناانصافی بند کی جائے۔شکچھا متروں کی موت ہورہی ہے۔ واضح ہوکہ حکومت نے 25جولائی 2017ء کو تقرری منسوخ کی تھی جس کے بعد سے ابتک 705شکچھا متروں کی موت ہوچکی ہے ۔ شکچھا متروں کی رہنما منجو لتا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 70دنوں سے ایکو گارڈن پارک میں4نکاتی مطالبات کو لیکر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔حکومت نے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے تو ہم اگلا قدم ایسا اٹھائیں گے کہ حکومت سوچ بھی نہیں سکتی۔