Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تیاری

اسلام آباد..عام انتخابات 2018 میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تیاری شروع کردی گئی۔6 سے 11 اگست تک اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف 14 اگست سے قبل حکومت سازی کا عمل مکمل کرنا چاہتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملکی آئین کے تحت پولنگ ڈے سے 21 دن کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ضروری ہے۔نو منتخب قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کے پہلے دن کامیاب ارکان حلف اٹھائیں گے۔ حلف کے بعد ڈپٹی اسپیکر اور اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 119 نشستیں جیتنے کے بعد سب سے بڑی جماعت بن گئی تاہم اسے حکومت بنانے کے لئے 137 نشستیں درکارہیں۔عمران خان قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر کامیاب ہوئے انہیں 4 نشستیں چھوڑنا ہوں گی، اسی طرح غلام سرور خان 2 نشستوں پرجیتے انہیں بھی ایک نشست چھوڑنا ہوگی،یوں تحریک انصاف کی نشستیں کم ہو کر 114 رہ جائیں گی۔ تحریک انصاف کو آزاد امیدواروں اور دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں سے اتحاد کی ضرورت ہوگی۔
 مزید پڑھیں:عمران خان نے بھٹو کا ریکارڈ توڑ دیا

شیئر: