واشنگٹن۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹین کے مابین ملاقات آئندہ برس ہو گی۔یہ بات قومی سلامتی کے امریکی مشیر جان بولٹن نے وائٹ ہاؤس میں بتائی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں صدارتی دفتر نے اعلان کیا تھا کہ ٹرمپ اور پیوٹن رواں برس ستمبر اور دسمبر کے درمیان کسی وقت ملیں گے۔