Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمبولینس نہ ملنے پر خاتون کو کندھے پر اسپتال پہنچایا گیا

ٹیکم گڑھ۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے ضلع ٹیکم گڑھ میں شدید بارش کی وجہ سے سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ اسی دوران ایک خاتون کو چار پائی پر اسپتال پہنچانے کا واقعہ پیش آیا۔بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ خاتون کے یہاں ولادت ہونیوالی تھی جسے اسپتال لے جانے کیلئے ایمبولینس والوں سے رابطہ کیا گیا مگرعلاقے میں بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ ایمبولنس نہ پہنچ سکی ۔ خاتون کی حالت خراب ہوتے دیکھ کر مجبوراً اہل خانہ نے چار پائی پر اٹھاکر پیدل بارش کے پانی سے گزرتے ہوئے علاج کیلئے مقامی اسپتال میں داخل کرایا۔اہل خانہ نے بتایا کہ 108نمبر پر ایمبولینس خدمات حاصل کرانے کی کوشش کی لیکن کوئی گاڑی نہیں پہنچی۔جب میڈیانے اس واقعہ میں پرتھوی پور ضلع اسپتال کے ڈاکٹر روی راوت سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے بعد ہی اپنے ردعمل کا اظہار کرینگے۔
مزید پڑھیں:- - - -یوپی: سُمن4سال سے شوہر کےواپس آنے کی راہ دیکھ رہی ہے

شیئر: