انجلینا جولی کی ہمشکل بننے کیلئے 20سالہ لڑکی کا جتن
تہران..... یہاں رہنے والی 20سالہ سحر تبار گزشتہ سال کسی وڈیو میں قابل تنقید نظر آنے کے بعد کافی متنازعہ بن گئی تھی۔ اب سحر تبار نامی 20سالہ اسی لڑکی نے ایک اور عجیب و غریب حرکت کی ہے اور خود کو انجلینا جولی کی ہمشکل بنانے کیلئے اس نے بے شمار جتن کئے۔کئی بار سرجری کرائی۔ میک اپ کیا اور جب پھر بھی بات نہ بنی تو فوٹو شاپ سے مدد لی ۔ اب اس نے اس طرح حاصل ہونے والی مختلف ”اشکال“ کی تصاویر جاری کردی ہیں اورکہا ہے کہ انہی میں سے ایک تصویر ایسی ہے جو اسکی اصل تصویر ہے۔ ایک تصویر میں وہ صاف نظرآرہی ہے جس میں میک اپ کا کوئی استعمال نہیں ہے وہ قدرتی اور اصل تصویر ہے۔ اس کی آنکھیں پہلے کی طرح بھوری ہیں تاہم اس میں انجلینا کی مشابہت لانے کیلئے فوٹوشاپ کی مدد حاصل کی گئی ہے۔ سحر تبار کا کہناہے کہ وہ انجلینا جولی کی بیحد مداح ہے اور اس نے اسے خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے یہ حرکت کی ہے۔ اگر اسکی یہ حرکتیںانجلینا کو پسند آجائیں تو اسے بیحد خوشی ہوگی۔