Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نہانے گئے 2طالب علم ندی میں ڈوب گئے

بھونیشور۔۔۔۔اوڈیشہ کی آکھائی ندی میں نہانے کے دوران 2طالب علم ڈوب گئے۔ پولیس نے بتایا کہ 6طالب علم میں ندی میں نہانے کیلئے گئے تھے۔ ان میں سے ایک ندی کنارے ہی رہا جبکہ باقی5گہرے پانی میں جانے سے ڈوبنے لگے۔ موقع پر موجود مچھیروں نے 3لڑکوں کو بچالیا۔ اسکول ٹیچر نے بتایا کہ طلباء کلاس چھوڑ کر ندی میں نہانے چلے گئے تھے ۔ بچاؤ مہم کے دوران امدادی ٹیموں نے ندی کی لہروں میں بہہ جانے والی ایک خاتون کو ڈوبنے سے بچایا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔
مزید پڑھیں:- - - -مغربی بنگال کا نام’’بنگلا‘‘کرنے کی تجویزمنظور

شیئر: