Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی نےالٰہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج رکھنے کی تجویز دیدی

    الٰہ آباد- - -  - ڈپٹی وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے تجویز دی ہے کہ آئندہ کمبھ میلے تک الٰہ آباد کا نام تبدیل کرکے پریاگ راج کردیا جائے۔یہ شہر ہندو معتقدین کا ہے۔ ان کے عقیدے کے مطابق شہر کا نام تبدیل کیا جائے گا۔ جہاں الہ آباد کا تعلق ہے تو وہ مغلوں کا دیا ہوا نام ہے۔ جس کا ہندو مذہب اور عقیدے سے کوئی تعلق نہیں۔ہندوستانی اخبار کے مطابق بی جے پی صدر امیت شاہ الہ آباد کے دورے پر ہیں ۔ انتہاپسند ہندوئوں کا دعوی ہے کہ انہیں اوگی سمیت  حکومت کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ الہ آباد میں آئندہ کمبھ میلے تک شہر کا تبدیل کردیا جائے گا۔ اس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ کابینہ کی طرف سے منظوری ملتے ہی اسے حتمی شکل دیدی جائے گی۔
مزید پڑھیں:- - - -شادی کے بعد بیویوں کو چھوڑ دینے والے تارکین کے خلاف قانون سازی

شیئر: