سڈنی.... نوجوانوں کا ٹولہ ایک ساحلی پہاڑی پر بیٹھ کر سمندر میں تیرتی وہیلوں کا نظارہ کررہا تھا کہ اچانک 18سالہ نوجوان کا پیر پھسلا اور وہ نیچے جاگرا عینی شاہدین کا کہناہے کہ یہ حادثہ اس وجہ سے بھی پیش آیا کہ وہ اپنی سیلفی بنانا چاہتا تھا۔ حادثے کے آدھے گھنٹے بعد ایک ہیلی کاپٹر کو اس کی لاش نظر آئی۔ یہ واقعہ آسٹریلیا کے مشہور ساحلی مقام کیپ سولینڈر میں پیش آیا جو سڈنی کے قریب واقع ہے۔ پہاڑی سے یہ نوجوان سیدھا سمندر میں گرا اور جس کے بعد لاپتہ ہوگیا۔ آدھے گھنٹے کی تلاش کے بعد وہ تیرتا ہوا نظرآگیا۔ مگر جب لوگ اس کے قریب پہنچے تو وہ مر چکا تھا۔