Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیکھی مرچوں کے چپس کھا کر لڑکی بیمار پڑگئی

میمفس ،ٹینسی .... ریاست ٹینسی کے  میمفس شہر  کی رہنے والی 17سالہ لڑکی رینی کریگ ہیڈ کو مرچیں کھانے کا بیحد شوق تھا اور وہ ہر ہفتے  بڑی مقدار میں تیکھی مرچوں کے بنے ہوئے چپس کھانے کی عادت میں مبتلا تھی۔ ڈیلی میل کا کہناہے کہ وہ ایک ہفتے میں کم از کم  مرچوں سے تیار کردہ چپس کے 4بڑے تھیلے کھا لیتی تھی۔ آخر ایک دن اس کے پیٹ میں شدید تکلیف ہوئی ا ور جب ڈاکٹر کے پاس پہنچی تو پتہ چلا کہ مرچوں نے اس کے ساتھ سخت زیادتی کردی ہے۔ سب سے زیادہ اثر مثانہ پر پڑا ہے۔اس کے بعدڈاکٹروںنے اسے فوری طور پر اپنے مثانہ تبدیل کرانے کا مشورہ دیا اور اب اس کامثانہ تبدیل کرادیا جاچکا ہے۔تاہم لڑکی کا کہناہے کہ وہ ایک عرصے تک تومرچ کھانے سے گریز کریگی مگر شاید پھر کبھی کبھار منہ کا مزا بدلنے کیلئے  چپس کا استعمال کریگی۔ یہ لڑکی   کریمنٹ اسکول کی طالبہ ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -سمندر سے پلاسٹک وغیرہ صاف کرنیوالا ’’پیک مین‘‘ تیار

شیئر: