Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کی پہلی جنرل اسمارٹ کورٹ

جدہ ... یہاں جنرل کورٹ نے 90ملین مربع میٹر سے زیادہ رقبے کی رجسٹری کی مشکوک دستاویزات کا پتہ لگالیا۔ جدہ کی جنرل کورٹ جلد ہی مملکت بھر میں پہلی 100فیصد اسمارٹ کورٹ بن جائیگی۔ صفر 1440ھ کے آغاز سے جنرل کورٹ میں کاغذی دستاویزات کا استعمال ختم ہوجائیگا۔ عکاظ اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 5برسوں کے دوران 860املاک کے تنازعات کی فہرست تیار کی گئی ہے یہ عدالت کے مخصوص حالات کے باعث معطل پڑے ہوئے ہیں۔ جنرل کورٹ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بہت جلد اس قسم کے مقدمات کے فیصلے کردیئے جائیں گے۔ انکا تناسب 70فیصد تک ختم کردیا جائیگا۔
 

شیئر: