Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

77ہزار متوفیوں کے 13ارب ریال کے قرضے معاف

جدہ ....فروغ املاک فنڈ نے مالیاتی سال 1438-39ھ کی سالانہ رپورٹ جاری کرکے واضح کیا کہ فنڈ نے 1974ءمیں اپنے قیام سے لیکر اب تک 76810سعودی شہریوں کے ذمہ 13ارب ریال سے زیادہ کے قرضے ان کے وفات پاجانے پر معاف کردیئے۔ 2017ءکے دوران قرضہ لینے والے 1828 افراد کی وفات ہوئی ان پر 477ملین ریال کے قرضے تھے معاف کردیئے گئے۔
 

شیئر: