Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلاس روم میں موبائل فون چیک کرنے والے طلبا ءپیچھے رہ جاتے ہیں

لندن.... آج کے دور میں جبکہ بچے سے لیکر بوڑھے سبھی موبائل فون کے سحر میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ طلباءبھی بڑی شدت سے اس شوق کی تکمیل کرتے ہیں او ریہ شوق انکا کالج، یونیورسٹی اور اسکول وغیرہ میں بھی جاری رہتا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ اکثر طلباءکلاس کے اندر وقتاً فوقتاً اپنے موبائل چیک کرتے رہتے ہیں کہ کہیں سے کوئی پیغام تو نہیں آیا مگر ماہرین تعلیم اور ذہنی صلاحیتوں کے فروغ پر تحقیقی کام کرنے والے سائنسدانوں نے بتایا کہ کلاس کے اندر موبائل فون کا استعمال طلباءکیلئے نقصان دہ ہے ۔ وہ پوری توجہ لیکچر سن نہیں پاتے اور سن بھی لیں تو انہیں یاد نہیں رہتا کہ پروفیسر نے کیا لیکچردیا تھا۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ امتحان کے وقت انکی کارکردگی 50 فیصد کم ہوجاتی ہے۔ امتحانی نتائج میں پیچھے رہ جانے والے طلباءمیں وہی لوگ شامل ہوتے ہیں جوکلاس روم میں موبائل فون پر غیر ضروری توجہ مبذول کئے رہتے ہیں۔ یہ تحقیقی رپورٹ 118طلباءسے اس حوالے سے مختلف سوالات کئے جانے کے بعد ملنے والے جوابات سے مرتب کی گئی ہے۔
 

شیئر: