عمران خان سے الیکشن کمیشن کی جواب طلبی
اسلام آباد: ووٹ کی راز داری کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان سے تحریری جواب مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنرکی زیر سربراہی بنچ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ووٹ کی راز داری ظاہرکرنے کے معاملے کی سماعت کی۔ اس موقع پر عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابراعوان پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ انتخابات کے روز عمران خان نے میڈیا کے سامنے بیلٹ پیپر پر بلے کے نشان پر ٹھپہ لگا کرضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کرلیا تھا۔ ووٹ کی رازداری کوافشا کرنے پر6 ماہ قید اور ایک ہزار روپے جرمانہ کی سزا مقرر ہے ۔