پیپلز پارٹی کا پنجاب میں حمایت کے بدلے ن لیگ سے بڑا مطالبہ
اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ کو پنجاب اسمبلی میں اپنی حمایت کی پیش کش کردی ہے جس کے بدلے قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کو قائد حزب اختلاف بنانے کی حمایت مانگی گئی ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے ن لیگی رہنما سے اسلام آباد میں رابطہ کر کے پیشکش کی ہے۔ پیپلزپارٹی کے مصدقہ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عام انتخابات2018ءکے سلسلے میں پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا عہدے کے لیے مسلم لیگ ن سے تعاون مانگ لیا۔ اس صورت میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہوں تو اس پر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ ن کی حمایت کر سکتی ہے۔