Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب پر حکمرانی کی رسہ کشی جاری

لاہور:  انتخابات 2018ء میں غیر معمولی برتری حاصل کرکے مرکز میں یقینی حکومت بنانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی نظریں پنجاب میں اپنی پارٹی کی حکومت بنانے پر ہیں جبکہ مسلم لیگ ن بھی اسی دوڑ میں شامل ہے اور اپنا گڑھ نہ چھوڑنے کے لیے ہرممکن کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران کئی آزاد ارکان پی ٹی آئی میں باقاعدہ شامل ہوچکے ہیں جب کہ پارٹی کے مرکزی ترجمان فواد چودھری نے مزید 4 ارکان کے حکمران جماعت میں شامل ہونے کا دعویٰ کیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ حکومت سازی کے حوالے سے مزید آزاد ارکان کے ساتھ مکمل رابطے ہیں، آج رات تک پارٹی کے ارکان کی تعداد 140 ہوجائے گی۔
مسلم لیگ (ق) پہلے ہی تحریک انصاف کی حمایت کر چکی ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) بھی آزاد ارکان سے رابطے کررہی ہے اور ساتھ ہی پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے کے رہنماؤں سے بھی ملاقات بھی جاری ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں کسی بھی جماعت کوسادہ اکثریت کے لیے 149 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے 129 ارکان جب کہ تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 123 تھے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ملتوی

 

شیئر: