Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کو کچھ ہوا تو معاف نہیں کریں گے‘ خواجہ آصف

لاہور:  ن لیگی رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کی صحت کو نقصان پہنچا تو وہ ذمے داروں کو معاف نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے سی ای سی اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اطلاع ہے کہ نواز شریف کو پمزشفٹ کر دیا گیا ہے اور ان کی طبیعت ناساز ہے ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جن حالات میں نواز شریف کو رکھا گیاہے اس پر خدشات بڑھتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی صحت سے متعلق پارٹی اور عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ، ان کی ہارٹ کی 2 سرجریز بھی ہوچکی ہیں۔ سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ایسے حالات میں نہ رکھا جائے کہ جس میں ان کی صحت مزید بگڑ جائے ۔
مزید پڑھیں:- - - -پیپلز پارٹی کا پنجاب میں حمایت کے بدلے ن لیگ سے بڑا مطالبہ

شیئر: