Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسام میں 40لاکھ افرادغیر قانونی قرار

نئی دہلی۔۔۔۔آسام میں نیشنل رجسٹرار آف سٹیزن (این آر سی) کی جانب سے دوسری فہرست جاری کی گئی جس میں  40لاکھ افرادکوہندوستانی شہریت نہیں ملی۔این آر سی کے مطابق2کروڑ 89لاکھ83ہزار 668افراد ہندوستانی شہری ہیں۔ آسام کی آبادی3کروڑ 29لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔واضح ہو کہ ان 40لاکھ افراد کو شہریت ثابت کرنے کیلئے ایک اور موقع دیا جائیگا۔این آر سی کی پہلی فہرست 31سمبر 2017ءکو جاری کی گئی تھی۔ پہلی فہرست میں آسام کی 3.29کروڑ آبادی میں سے 1.90کروڑ افرادشامل کئے گئے جو25مارچ1971ء سے پہلے سے آسام میں مقیم رہے ہیں۔  این آر سی مرکز پر30جولائی سے 28ستمبر تک صبح 10بجے سے شام 4بجے تک ٹول فری نمبر15107پراور ریاست آسام سے باہر 18003453762پر فون کرکے اپنا نام اورتفصیلات معلوم کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں این آر سی کی ویب سائٹ پر بھی فہرست دیکھی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -بہار میں مشتعل بھیڑ کے ہاتھوں قتل

شیئر: