صرف چہرہ نہیں گردن کی خوبصورتی بھی اہم ہے
چہرے کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ گردن کی خوبصورتی کا خیال رکھنا بھی بے حد اہم ہے ورنہ چہرے کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے . گردن کی خوبصورتی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اس کی صفائی سب سے اہم چیز ہے . گردن کی صفائی کےلیے گلیسرین، پانی اور لیموں کے چند قطرےلے کر اچھی طرح سے مکس کریں، تینوں اجزاء لوشن کی صورت یکجان ہوجائیں تو رات کو سونے سے پہلے اسے روزانہ گردن پر لگائیں اور صبح اٹھ کر دھولیں۔ اگر گردن کی روزانہ صفائی نہ کی جائے تو اس پر میل جمنے لگتا ہے، جو گردن پرسیاہی کی صورت اختیار کرلیتا ہے۔ گرد ن کی سیاہی دور کرنے کے لیے ایک کھانے کا چمچ زیتون کا تیل، دو کھانے کے چمچ نمک اور ایک کھانے کا چمچ بیکنگ سوڈا لے کر اسکا مرکب تیار کر لیں . یہ مرکب گردن کی رنگت نکھارنے کے لیےبہت زیادہ کارآمد ہے کیونکہ زیتون کے تیل میں وٹامن ای شامل ہوتاہے، جو جلد کی خوبصورتی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔اسکے ساتھ ساتھ جلد کی صفائی اور نکھار کے لیے فیشل کرنا بھی ضروری ہے . اگر یہ نہ کیا جائےتو گردن جھریوں کا شکار ہوجاتی ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ غسل کرنےسے پہلے ہی زیتون کے تیل سےگردن کا مساج کریں، مساج کرتے وقت انگلیوں کو نیچے سے اوپر کی طرف حرکت دیں اور گردن کو ضرورت سے زیادہ نہ دبائیں۔