Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ نے نئی حکومت کیلئے مشکلات کھڑی کردیں

و اشنگٹن ... امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں تاہم انہوں نے آئی ایم ایف کو خبردار کیا کہ پاکستان کی نئی حکومت کو دیا جانے والا ممکنہ بیل آوٹ پیکیج چینی قرضوں کی ادائیگی کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہئیے ۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کو اب کوئی غلطی نہیں کرنا چاہیے۔ ایسے بیل آوٹ پیکیج کی دلیل پیش نہیں کی جا سکتی ۔ملنے والا فنڈ چینی قرضے کی ادائیگی کے لئے استعمال نہیں ہو سکتا ۔امریکہ آئی ایم ایف کے تمام معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔دریں اثناءآئی ایم ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ ا بھی تک پاکستان سے بیل آوٹ پیکج کے لئے درخواست نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق امریکہ پاکستان میں نئی حکومت کے لئے امریکہ نے مشکلات کھڑی کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ متوقع وزیراعظم عمران خان کے لئے معاشی بحران سے نمٹنا بڑا چیلنج ہوگا ۔

شیئر: