Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھروں میں کتے مت پالو، الخثلان

ریاض ... سعودی سربرآوردہ علماءبورڈ کے سابق رکن اور سعودی فقہ سوسائٹی کے سربراہ ڈاکٹر سعد الخثلان نے سعودی خاندانوں اور اہل خانہ سے کہا ہے کہ وہ گھروں میں کتے نہ پالیں۔ یہ روایت سعودی معاشرے سے میل نہیں کھاتی۔ یہ خارجی دنیا کا رواج ہے۔ اس سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔ باپ کا فرض ہے کہ وہ اپنے خاندان کے کسی بھی فرد کو اپنے گھر میں کتا پالنے کی اجازت نہ دے۔ وہ خاندان کے سربراہ کے اختیارات استعمال کرکے ایسا کرسکتا ہے۔ گھرو ںمیں کتے کا رہنا شرعاً درست نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھروں میں کتے رکھنے سے منع کیا ہے۔ ارشاد رسالت ہے کہ جس شخص نے شکاری کتے یا کھیتی باڑی والے کتے یا مویشی کے سوا کوئی اور جانور گھر میں رکھا اسکے اعمال نامے سے ہر روز 2قیراط اجر کم ہوجائیگا۔ الخثلان نے توجہ دلائی کہ ایک قیراط کا وزن جبل احدکے برابر ہوتا ہے۔ یہ بڑی سخت وعید ہے۔ جس گھر میں کتے ہوتے ہیں اس گھر کے لوگ رحمت اور خیر و برکت لانے والے فرشتوں کی آمد سے محروم ہوجاتے ہیں۔
 

شیئر: