Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ٹیم بیشہ، جیزان اور الباحہ جائیگی

جدہ..... پاکستانی قونصلیٹ جدہ کی ٹیم بیشہ، جیزان اور الباحہ کا جمعہ 3اگست اور ہفتہ 4اگست کو دورہ کریگی۔وہاں مقیم پاکستانیوں کو قونصلر خدمات فراہم کریگی۔ بیشہ میں ملحان ہوٹل میں قونصلر دفتر قائم ہوگا جسکا رابطہ نمبر 017-6200343ہے۔ جیزان جانے والی ٹیم صحاری ہوٹل میں دفتر قائم کریگی۔جس کا فون نمبر یہ 017-3231107 ہے۔ الباحہ جانے والی ٹیم ہوٹل الفالح میں دفتر قائم کریگی جسکا ٹیلیفون نمبر 017-7241080ہے۔ ان تمام مقامات پر ٹیم جمعہ کو صبح ساڑھے 8سے ساڑھے 11اور پھر 2بجے سے ساڑھے 4بجے تک فرائض انجام دیں گی۔ ہفتہ کو صبح 8.30سے 11.30بجے تک کام کریگی۔

شیئر: