Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”صاحب بیوی اور گینگسٹر 3“ خاص کمائی میں ناکام

بالی وڈ کی فلم ”صاحب بیوی اور گینگسٹر تھری“ ریلیز کے ابتدائی 3 دن میں کوئی خاص کمائی کرنے میں ناکام ہوگئی۔سنجے دت، ماہی گل، جمی شیر گل اور چترگندا سنگھ کی فلم کو 27 جولائی کو ہندسمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا۔یہ فلم 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘صاحب بیوی اور گینگسٹر‘ کی تیسری فلم ہے، جس میں پہلی بار سنجے دت منفی روپ میں نظر آئے ہیں۔اس سیریز کی دوسری فلم کو 2013 میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں عرفان خان نے منفی کردار ادا کیا تھا، اس سے قبل گینگسٹر کا کردار رندیپ ہودا نے ادا کیا تھا۔تیسری فلم میں جہاں سنجے دت گینگسٹر بنے ہیں وہیں چترگندا سنگھ بھی اس میں پہلی بار جلوہ گر ہوئی ہیں، تاہم جمی شیر گل نے اپنا یعنی صاحب اور ماہی گل نے اپنا یعنی بیوی کا کردار برقرار رکھا ہے۔ ابتدائی 3 دن میں فلم کی مجموعی کمائی 6 کروڑ سے بھی کم رہی۔ فلم نے توقعات سے انتہائی کم کمائی کرکے فلم کی ٹیم کو مایوس کیا۔
 

شیئر: