عمران کے بیان سے متفق ہوں،رشی کپور
بالی وڈ کے مشہور اداکار رشی کپور نے حال ہی میں پاکستانی انتخابات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بڑی کامیابی ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق رشی کپور نے عمران خان کی سیاسی جماعت کو کامیابی ملنے اور الیکشن کے بعد ان کی میڈیا سے کی گئی گفتگو کو سراہا ہے۔ رشی کپور کہتے ہیں کہ وہ عمران خان کے پاک و ہند تعلقات کے بیان سے متفق ہیں۔رشی نے امید ظاہر کی کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔