نیوم کے بادیہ نشینوں نے محمد بن سلمان کو تکہ کھلایا
نیوم ... نیوم کے بادیہ نشین منصور الشراری نے ولی عہد محمد بن سلمان کیساتھ اپنی ملاقات کا تذکرہ کرکے فخریہ انداز میں کہا کہ ہم لوگ کوتکہ تیار کررہے تھے اچانک ہماری نظر ولی عہد پر پڑی تو ہم نے انہیں قہوہ نوش کرنے اور تکہ کھانے کی دعوت دی۔ولی عہد نے ہمارے ساتھ تکہ تناول کیا۔ ولی عہد منکسرالمزاج ہیں ۔ انہوں نے ہمارے ساتھ گپ شپ بھی کی ۔ مسکرا مسکرا کر بات چیت کرتے رہے پھر ہمیں خوشیاں دیکر رخصت ہوئے۔