Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتہائی بھاری بھرکم اور قوی الجثہ بلے کی ڈائٹنگ شروع

مشی گن .... یہاں ایک انتہائی قوی الجثہ اور بھاری بھرکم بلے کو اس کے نئے مالکان نے آخر کار ڈائٹنگ پر ڈال دیا ہے۔ برائونسن نامی اس بلے کی عمر 3سال ہے اور نئے مالکان نے اسے ویسٹ مشی گن ہیومن سوسائٹی سے مستعار لیا ہے اوراس کا وزن کم کرنے کیلئے ہر ممکن حد تک جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے  نئے مالکان 35سالہ مائیک ولسن اور 29سالہ میگھان ہینی مین ہیں جسے انہوں نے  ایسی خوراک کھلانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جو مرغن نہیں ہے۔ حد یہ ہے کہ اس میں  غلہ اور اس جیسی اجناس بھی نہیں ڈالی گئی ہیں۔ ابھی اس ڈائٹنگ پروگرام کو شروع ہوئے کچھ دن ہی ہوئے ہیں کہ اطلاعات کے مطابق برائونسن کا وزن 2پائونڈ کم ہوچکا ہے۔ نئے  مالکان چاہتے ہیںبرائونسن کا وزن ہر ماہ کم از کم ایک پاؤنڈ ضرور کم ہونا چاہئے اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہنا چاہئے جب تک اس کا 33پائونڈ  وزن کم ہوکر 18یا 15پائونڈ تک نہ آجائے۔ واضح رہے کہ برائونسن سوشل میڈیا پر بھی انتہائی مقبول بلا ہے جس کے مداحوں کی تعداد 60ہزار سے تجاور کرچکی ہے۔ 3سالہ اس بلے کو مرغن اور قوت بخش غذائیں کھانے کا بیحد شوق تھا مگر اسے اب یہ شوق چھوڑنا ہوگا کیونکہ اس کے نئے مالکان اسے بھی اپنی طرح چاق و چوبند اور چھریرے بدن کا حامل دیکھنا چاہتے ہیں۔ اسکے پیٹ کی چوڑائی 32انچ ہے  اور وزن اوسط وزن والے دو بلوں کے برابر سمجھا جاتا ہے۔ اس کے نئے مالکان نے اس کے لئے خاص قسم کا  فرنیچر تیار کروایا ہے اور انکی کوشش ہے کہ برائونسن کو جو روزانہ خوراک دی جائے اس میں خوراک میں کیلوریز کی مقدار 375سے زیادہ نہ ہو۔ نئے مالکان کو ڈر ہے کہ اگر اس کا وزن کم نہ  ہوا تو جلد ہی یہ مر جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -سمندر سے پلاسٹک وغیرہ صاف کرنیوالا ’’پیک مین‘‘ تیار

شیئر: