Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایل جی سگنیچر ایڈیشن 2018 ، مہنگا ترین فون بہترین خصوصیات

ایل جی کمپنی نے سگنیچر ایڈیشن 2018 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔یہ کمپنی کے پچھلے سال دسمبر میں متعارف ہونے والے فون کا نیا ماڈل ہے۔فون میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ اور سلیک ڈیزائن دیا گیا ہے۔ صارفین چاہیں تو فون کے پشت پر اپنا نام بھی کندہ کروا سکتے ہیں۔اسمارٹ فون میں میٹل ایج اور زرکونیم کریمک بیک دی گئی ہے۔ فون کے اوپر اور نیچے کی جانب معمولی بیزل کو شامل کیا گیا ہے۔فنگر پرنٹ سینسر کو فون کی پشت پر جگہ دی گئی ہے۔ہیڈ فون جیک کو فون کے اوپرلے ایج پر شامل کیا گیا ہے۔ والیم بٹن فون کے بائیں جانب دیے گئے ہیں۔ فون میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 6 انچ ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، قال کان اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر اور 6 جی بی ریم دیا گیا ہے۔ فون کا انٹرنل اسٹوریج 256 جی بی ہے جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 2 ٹی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ ڈپارٹمنٹ پر نظر دوڑائی جائے تو پشت پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل کے دو کیمرے او فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ سمارٹ فون کی بیٹری 3300 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں کوئیک چارج ، فاسٹ چارجنگ اور وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہے۔ فون واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنٹ بھی ہے۔ فون کی قیمت 1790 ڈالر ہے اور اسے پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ فون کی فروخت 13 اگست سے شروع ہوگی۔ اسمارٹ فون کے ساتھ ایچ 9 آئی ہیڈفون مفت دیئے جائیں گے۔
 

شیئر: