Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رینٹ اے کار ایجنسیوں پر 17188چھاپے، سعودائزیشن کی 433خلاف ورزیاں ریکارڈ

ریاض.... وزارت محنت و سماجی بہبود نے متعلقہ سرکاری اداروں کے اشتراک سے مملکت بھر میں رینٹ اے کار ایجنسیوں پر 17188 چھاپے مارے۔ یہ چھاپے رینٹ اے کار ایجنسیوں کی صد فیصد سعودائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے مارے جارہے ہیں۔ یکم رجب سے اس پر عملد رآمد شروع ہوا تھا۔ رینٹ اے کار ایجنسیوں میں حساب کتاب، نگرانی ، کار رینٹ پر اٹھانے، حوالے کرنے اور وصول کرنے والے سارے کام سعودیوں کے حوالے کرنے کی پابندی عائدہے۔ وزارت محنت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ 8ذی قعدہ تک چھاپہ مہم کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ 15815 رینٹ اے کار ایجنسیاں سعودائزیشن کے فیصلے کی پابندی کررہی ہیں جبکہ 507ایجنسیاں خلاف ورزیوں کی مرتکب پائی گئیں۔ چھاپہ مہم کے دوران 604خلا ف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں سعودائزیشن کے حوالے سے 433خلاف ورزیاں پکڑی گئیں۔ ابا الخیل نے سعودی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 19911 یا ” معا للرصد“ ایپلی کیشن پر رابطہ کرکے خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں اور خلاف ورزیوں کی بابت شکایات یا معاملات سے متعلق استفسارات بھی کئے جاسکتے ہیں۔

شیئر: