Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان‘دہشتگردوں کے حملے‘26افراد ہلاک

کابل ۔۔۔ افغانستان کے مشرقی علاقے میں سرکاری کمپاؤنڈ پر دھماکے میں 15 افراد ہلاک جبکہ ملک کے مغربی حصے میں سڑک کنارے دھماکے سے 11 افراد ہلاک ہوئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عطائاللہ خوگیانی کا کہنا تھا کہ جلال آباد شہر کے مشرقی حصے میں ایک گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے بعد دو مسلح دہشتگرد کمپاؤنڈ میں داخل ہوئے اور مسلسل 6 گھنٹے تک ان کی سیکیورٹی فورسز سے لڑائی جاری رہی، اس دوران عورتوں اور پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔لڑائی کے دوران 6 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔دوسری جانب فرح صوبے کے صوبائی محکمہ صحت کے سربراہ عبدالجبار شاہق کا کہنا تھا کہ ہرات صوبے سے کابل کی جانب جانے والی بس میں دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 31 افراد زخمی ہوئے۔دونوں حملوں کی کسی بھی تنظیم کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

شیئر: