Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاراشٹر میں سرکاری ملازمین کی7سے 9اگست تک ہڑتال

کولہا پور۔۔۔۔طویل عرصے سے زیر التوا مطالبات منوانے کیلئے ریاست مہاراشٹر میں 7اگست سے تقریباً19لاکھ سرکاری اور بلدیاتی ملازمین اور اساتذہ 3دنوں کی ہڑتال پر جانے والے ہیں۔ ریاستی حکومت کے ملازمین کے سینٹرل فیڈریشن کے جوائنٹ سیکریٹری انل لاویکر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ریاستی حکومت کو 19جولائی کو نوٹس بھیج دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پوری ریاست تمام سرکاری و غیر سرکاری ملازمین و اساتذہ اس ہڑتال میں حصہ لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو اکتوبر میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال پر چلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -این آر سی کے ڈرافٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائیگا،ارشد مدنی

شیئر: