پشاور...خیبرپختونخوا حلقہ پی کے 70 پشاور 5 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں اے این پی کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔ خوش دل خان کو 187 ووٹوں سے کامیابی ملی۔ تحریک انصاف کے رہنما اور وزارت اعلی کے مضبوط امیدوار شاہ فرمان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شاہ فرمان نے اس نشست پر47 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ دوبارہ گنتی میں ان کے ووٹوں کی تعداد کم ہوگئی ۔خوش دل خان کی کامیابی سے خیبرپختونخوا اسمبلی میں اے این پی کی نشستوں کی تعداد 7 ہوگئی۔واضح رہے کہ شاہ فرمان نے پی کے 71 پشاور 6 سے بھی ا لیکشن لڑا تھا، وہاں سے کامیاب قرار پائے۔
مزید پڑھیں:توہین عدالت کیس،طلال چوہدری بھی نااہل