ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کب؟
ریاض ...آسٹریلیا کی نیشنل ریڈیو ٹی وی اتھارٹی اے بی سی نے سراغرساں ادارے کے اعلیٰ عہدیدارو ںکے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اگست کے شروع میں ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کا حکم جاری کرسکتے ہیں۔ اے بی سی نے سراغرساں ادارے کے اعلیٰ عہدیداروںکی نشاندہی نہیں کی۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے رپورٹ کو قیاس آرائیوں کے زمرے میں شامل کرکے غیر اہم قرار دیدیا۔یہ اطلاع ایران اور امریکہ کے درمیان زبانی جنگ میں شدت کے ماحول میں سامنے آئی ہے۔