بیجنگ۔۔۔ چین کی وزارت دفاع نے چینی عوامی آزادی کی فوج کے قیام کی91ویں سالگرہ منانے کے لئے بیجنگ میں استقبالیے کا انعقاد کیا۔ چینی وزیر دفاع وے فینگ حے نے استقبالیے سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ 91 سالوں میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چینی عوامی آزادی کی فوج نے قومی اقتدار، سکیورٹی، ترقی کے مفادات، عالمی امن اور انسانی ترقی کے تحفظ کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔