Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کی خاتون نے منیٰ صالون کا ٹھیکہ لے لیا

مکہ مکرمہ ۔۔۔۔مکہ مکرمہ کی تاجر خاتون نے ایام حج کے دوران منیٰ میں صالون کا ٹھیکہ حاصل کرلیا۔ ٹھیکوں کا فیصلہ نیلامی کے ذریعے کیا گیا۔ پہلی بار کسی خاتون نے منیٰ صالون کے ٹھیکوں کی نیلامی میں حصہ لیکر ٹھیکہ حاصل کیا۔ منیٰ میں حجامت کیلئے 200کرسیاں مجرالکبش میں بنی ہوئی ہیں۔ یہ جمرات کے پل کے بالمقابل ہیں۔ ان کا ٹھیکہ 90ہزار ریال میں دیا گیا ہے۔ مکہ میونسپلٹی نے نیلامی کے ذریعے منیٰ میں 20سے زیادہ صالون ٹھیکے پر دیدیئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -خاتون اپنی قربانی خود کرسکتی ہے، السند

شیئر: