Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سام سنگ نے فروزن فلم سے آگمینٹڈ ریئلٹی ایموجیز پیش کردیں

سامسنگ کمپنی نے اپنی آگمینٹڈ ریئلٹی ایموجیز کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے اس میں ڈزنی کی فلم فروزن سے آنا ، ایلسا ، اولف اور کرسٹوف کے کردار کو شامل کر دیا ہے۔نئی ایموجیز کو سام سنگ کے اپلیکیشن اسٹور سے گیلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس کے لئے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے کمپنی نے مکی اینڈ منی ، گڈی اینڈ ڈیزی اور دا انکریڈیبلز سے بھی ایموجیز کو اپنے آگمینٹڈ ریئلٹی پلیٹ فارم کا حصہ بنایا تھا۔کمپنی جلد ہی 18 مزید ایموجیز کو بھی متعارف کرائے گی۔
 

شیئر: