Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا اعلان کب ہوگا؟

پشاور.... تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا اعلان 7 اگست تک کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ناکام سیاستدان مل کر بھی تبدیلی کو نہیں روک سکتے۔پاکستان غلامی سے آزاد ہوا ہے عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے 5 سال میں بجلی نہ بنا کر ملک دشمنی کی ہے۔قومی اداروں کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا بیرونی قرضوں سے اپنے خزانے بھرنے والوں کو قوم نے مسترد کردیا۔ بڑے بڑے سیاسی برج گراکرعوام نے انتقام لیا ہے۔کچھ رہنما پارلیمنٹ سے باہر ہوکر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں۔ عمران خان نے موجودہ فرسودہ نظام ختم کرنے کے لئے 22 سال جدوجہد کی۔مسترد شدہ سیاستدان عمران خان کے ایجنڈے سے خوفزدہ ہیں۔انہوںنے کہا خیبرپختونخوا میں حکومت سازی میں کوئی مشکلات نہیں۔پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف دے گی۔ 
مزید پڑھیں:ڈاکٹر سمیرا شمس کم عمر ترین رکن اسمبلی

شیئر: