Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیائی علمی فورم میں 5سعودیوں کی ایجادات

طائف : سعودی عرب کے 5طلبہ نے سلطنت عمان کے چوتھے ایشیائی سائنسی فورم میں ایجادات پیش کرکے اپنے وطن کا نام روشن کردیا۔ المدینہ اخبار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ وزارت تعلیم کے عہدیداروں نے سعودی طلبہ کو نامزد کیاتھا۔ سلطنت عمان کی وزارت تعلیم و تربیت نے چوتھے ایشیائی سائنسی فورم کی میزبانی کی۔ اس میں 30ممالک کے تقریباً200 طلباءشریک ہوئے۔ 20ایشیائی، 3افریقی اور 4یورپی ممالک کے طلباءشامل ہوئے۔ عمان کے 500طلباءنے حصہ لیا۔

شیئر: