Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل "ہاکی اوپن سیریز" پاکستان میں کھیلی جائیگی

  لاہور: انٹرنیشنل "ہاکی اوپن سیریز" 22 ستمبر سے 30 ستمبر تک لاہور میں کھیلی جائیگی۔ سیریز میں عمان، بنگلہ دیش، ترکی، قازقستان، چین اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔یاد رہے کہ 2004 ء میں پاکستان نے آخری بار چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق گو پاکستان ٹیم کا شمار دنیا کی ہائی پروفائل ٹیموں میں ہوتا ہے اس لئے گرین شرٹس کو ایونٹ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ پی ایچ ایف حکام اپنے طور پر کوشش کر رہے ہیں کہ ہاکی اوپن سیریز میں پاکستان کی جونیئر ٹیم کو ایونٹ کا حصہ بنایا جائے، اس حوالے سے فیڈریشن عہدیدار ایف آئی ایچ سے باقاعدہ رابطے میں ہیں۔ہاکی اوپن سیریز کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک اینڈ گیم ڈیولپمنٹ نوید عالم کے مطابق طویل عرصے کے بعد ایف آئی ایچ کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کو ملنا خوشی کی بات ہے۔ جس کا سہرا ایشین ہاکی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طیب اکرام اور پی ایچ ایف حکام کو جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے نہ صرف پاکستان کے ہاکی گراونڈ آباد ہوں گے بلکہ شائقین کو بھی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

شیئر: